10 اپریل، 2011، 8:06 PM

رشوت

سعودی عرب اور امارات کی طرف سے مصری فوجی کونسل کورشوت کی پیشکش

سعودی عرب اور امارات کی طرف سے مصری فوجی کونسل کورشوت کی پیشکش

ایک مصری اخبـار نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب اور امارات نے حسنی مبارک کے خلاف مقدمہ قائم نہ کرنے کے لئے مصر کی فوجی کونسل کو بڑے پیمانے پر رشوت کی پیشکش کی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصری اخبار الشروق المصریہ نے فاش کیا ہے کہ مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو عدالت میں مقدمہ سے بچانے کے لئے سعودی عرب اور امارات نے مصر کی فوجی کونسل کو بڑے پیمانے پر رشوت کی پیشکش کی ۔اخبـار نے فاش کیا ہے کہ مذکورہ خلیجی ممالک نے حسنی مبارک اور اس کے خاندان کے خلاف مقدمہ نہ قائم کرنے کی شرط پر بڑے پیمانے پر مالی تعاون کا وعدہ کیا ہے اور یہ مالی تعاون اتنا بڑا تھا جس سے مصر کے بعض بیرونی قرضہ ادا ہوجاتے لیکن مصر کی فوجی کونسل نے عوام کے خوف کی وجہ سے اس پیشکش کو رد کردیا ہے بعض امریکی سفارتکاروں نے اعلان کیا ہے کہ یہ پیشکش مصرکے ڈکٹیٹر صدر کو مصر سے جلد نکلنے کے لئے پیش کی گئی ہےاور یہ پیشکش سعودی عرب اور امارات کی طرف سے مشترکہ طور پر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب علاقہ میں امریکی ڈکٹیٹروں کی وسیع پیمانے پر مدد کررہا ہے تاکہ ضرورت کے موقع پر وہ بھی سعودی عرب کے ڈکٹیٹروں کی حمایت کریں۔

News ID 1285887

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha